لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)یکم مارچ انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے کے حوالے سے سیمیناراور ریلی کا انعقاد جاری ہے۔اس سلسلہ میں محکمہ سول ڈیفنس کے زیراہتمام گورنمنٹ گرلزہائی سکول ٹی ڈی اے کالونی میں سیمینار منعقدہوا۔ سیمینارمیں سول ڈیفنس آفیسرمحمدتوقیرعباس نے سول ڈیفنس کی اہمیت کے بارے میںطلبہ کوآگاہ کیا اور انہیں عملی تربیت سیکھنے کی ہدایت کی۔سیمینار سے سینئرہیڈمسٹریس شاہینہ فریدملغا نی نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار کے آخرمیں آگ سے بچاو کے لیے فائر ڈرل کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیااور سول ڈیفنس پمفلٹ بچوں اور اساتذہ کرام میں تقسیم کیے گئے۔