لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات پرقبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں زور پکڑ گئی ۔سرکاری زمینوں پر ناجائز قابضین کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثناءاللہ ہنجرا نے چک نمبر369اے ٹی ڈی اے میں قبرستان کادورہ کیاجس میں موقع پر باندھے ہوئے جانور اور عارضی بنائے ہوئے چھپرے اٹھوائے گئے اور6ایکڑسرکاری رقبہ واگزار کروالیا۔اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثناءاللہ ہنجرانے کہاکہ سرکاری زمین پر غیرقانونی طورپر قبضہ کیاگیاتھاجو ناقابل برداشت ہے جس کو واگز ار کرواکر بحق سرکار ضبط کرلیاگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل بھر میں آپریشن بلاتفریق بغیر کسی دباؤ کے جاری رہیں گے۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثناءاللہ ہنجرا نے مارکیٹوں اور پٹرول پمپس کا معائنہ کیا جس پر ایک پٹرول پمپ کاپیمانہ کم ہونے پرانہوںنے وارننگ دی اور جرمانہ عائدکیا۔