ملتان:(لیہ ٹی وی)وہاڑی روڈ کے اضافی کیرج وے کی تعمیر کیلئے ٹینڈر اوپن کردیے گئے۔90 کلومیٹر طویل کے اضافی کیرج وے کی تعمیر کیلئے 12 ارب روپے کی منظوری دی گئ تھی۔10 مارچ تک ملتان وہاڑی روڈ کی تعمیر کا آغاز کردیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر عامر کریم خاں نے وہاڑی روڈ کی تعمیر بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 19.20کلومیٹر ضلع ملتان، 6 کلومیٹر ضلع خانیوال ، 49.60 کلومیٹر ضلع وہاڑی سے لنک ہوگی۔ 13 ارب روپے کے وہاڑی روڈ کی اپ گریڈیشن سکیم ایکنک میں منظوری کے مراحل میں ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ملتان ڈویژن کے باسیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا ہے۔کمشنر عامر کریم خاں نے منصوبے کی تکمیل میں تعمیر پر خصوصی فوکس کی ہدایتکرتے ہوئےمحکمہ ہائ ویز کو سکیم کے آغاز کیلئے فوری اقدام کا بھی حکم دیا۔ایس ای ہائ ویز غلام نبی نے کہا کہ سڑک سے سروز کے منتقلی کیلئے تمام متعلقہ محکمے موثر باہمی بنا کر کارروائی کریں۔ سائٹ کلیرنس کا آغاز کردیا گیا، پیٹرول پمپس ہٹائے جارہے ہیں۔ جی آر سی کی مدت مکمل ہوتے ہی کام کا آغاز کردیا جائے گا۔ اجلاس میں ایکسین ہائ ویز حیدر علی ، ایکسین ہائ ویز خانیوال، وہاڑی موجود تھے
