ملتان (لیہ ٹی وی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہریوں کو ریلیف فراہمی کیلئے صفائی آپریشن کی کڑی مانیٹرننگ جاری ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کی اچانک چیکنگ کی اس موقع پر محمد علی بخاری نے شہریوں سے ملاقات کی اور صفائی انتظامات بارے دریافت کیا۔ڈویژنل منیجر آپریشن انوار الحق نے صفائی آپریشن اور کارکردگی پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے گلی محلوں میں پیدل کر صفائی چیک کی اور شکایات کا ازالہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا صفائی نظام نجی سیکٹر کے حوالے کردیا گیا ہے اس سلسلے میں کنٹریکٹرز کو یونین کونسل کی سطح پر صفائی میکنزم تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔محمد علی بخاری نے کہا کہ نئے کنٹینرز اور ڈسٹ بن بھی گنجان آباد علاقوں میں رکھے جارہے ہیں۔کوڑا کرکٹ کی محفوظ منتقلی کیلئے عالمی معیار کے مطابق لینڈ فل سائٹس مختص کی جارہی ہیں۔محمد علی بخاری نے کہا کہ صفائی شکایات کے ازالے کیلئے 1139 خصوصی کمپلینٹ نمبر فعال کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کمپنی حکام کو دیہی علاقوں میں خصوصی صفائی مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔