ملتان(لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کا تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن پر خصوصی فوکس ہے اس سلسلے میں تمام تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ محکمہ تعلیم اور ضلعی اداروں کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ فرنیچر ،چاردیواری سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ سرکاری تعلیمی اداروں میں بہترین نظام کا نفاذ ترجیح ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو محکمہ تعلیم کی جانب سے بریفنگ بھی کی۔
