ملتان(لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر شہر اولیاءکی خوبصورتی میں اضافہ کیلئے بیوٹیفیکشن پلان نافذ کردیا گیا ہے اس سلسلے میں مختلف چوکوں اور شاہراہوں پر لائٹنگ اور کلچرل یادگاریں تعمیر کرنے کا آغاز کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہر کے مختلف چوکوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے کریم بخش اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدلسمیع شیخ بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے چوکوں کی اپ گریڈیشن اور یادگاریں تعمیر کرنے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو خوبصورت ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اس حوالے سے چوکوں کو خوبصورت بناکر خوبصورت روشنیوں سے سجایا جائے گا۔محمد علی بخاری نے کہا کہ۔مرکزی شاہراہوں پر لائٹنگ اور لینڈ سکیپنگ کے ذریعے خوبصورتی میں اضافہ کیاجارہا ہے۔قبل ازیں ڈی جی پی ایچ اے کریم بخش نے کہا کہ پی ایچ اے ماحول کی بہتری کیلئے خصوصی شجرکاری مہم چلائے گی جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی بیوٹیفکیشن جاری ہے قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدلسمیع شیخ نے بیوٹیفکیشن پلان پر بریفنگ دی۔

