لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)لیہ میں استحصالی رویوں خواتین حراسگی بلیک میلنگ کے خاتمے کے خلاف "سیو لیہ فورم "کا قیام سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لیہ شیخ جاوید اختر ایڈوکیٹ صدر ،خاتون ایکٹیوسٹ قلب صغری جنرل سیکرٹری منتخب






تفصیل کے مطابق لیہ کی تعمیر و ترقی اور انسانی حقوق کی پامالیوں خواتین حراسکی جیسے ایشوز پر لیہ میں رائے عامہ ہموار کرنے اور ضرورت و مدد و انصاف کے متلاشی شہریوں کو سپورٹ کرنے کے لیے "سیو لیہ” کے نام سے سول سوسائٹی کا ایک نمائندہ اجلاس منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لیہ شیخ جاوید اختر ایڈوکیٹ کو صدر، رائے غلام عباس بھٹی چیئرمین ،ویمن ایکٹیوسٹ قلب صغری چیمہ جنرل سیکرٹری سابق صدر انجمن تاجران لیہ ملک مظفر اقبال دھول سرپرست اور سوشل ورکر مہر کامران تھند کوارڈینیٹر منتخب کیے گئے نو منتخب صدر شیخ جاوید اختر ایڈوکیٹ نے تنظیم کے قیام کی غرض و غایت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ لیہ جو کہ مسائل مشکلات اور بے روزگاری جیسے ایشوز میں گھرا ہوا ہے کے شہریوں کو گزشتہ کافی عرصہ سے مافیاز کی جانب سے کئی قسم کے چیلنجز کا سامنا رہا ہے مافیاز شہریوں کو سادہ لوح شہریوں کو لوٹ مار کا ذریعہ بنا چکے ہیں اور پولیس کے ذریعے ان کے بنیادی انسانی حقوق کو پامال کرنے کے در پے رہتے ہیں جس کا شکار بہت سارے لوگ ہو چکے ہیں انہوں نے کہاکہ لیہ کے شہریوں سے ہمدردی رکھنے والے زندہ دل خواتین و حضرات نے سیو لیہ کی بنیاد رکھی ہے تاکہ عوامی اور عدالتی فورمز پر مظلوم اور متاثرین کی مدد کی جا سکے اور ضلع لیہ کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنانے کے لیے پبلک کاز میں اپنا حصہ ڈالا جائے انہوں نے سیو لیہ کے تمام بنیادی ممبران کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیو لیہ کا ہر ماہ باقاعدگی سے اجلاس ہوگا جس میں مقامی ایشوز کو شارٹ لسٹ کر کے ان پر اپنا رد عمل دیا جائے گا جنرل سیکرٹری سیو لیہ قلب صغری چیمہ نے مختصر خطاب میں کہا کہ سیو لیہ اپنے نام کی طرح شہری حقوق اور شہریوں کے تحفظ کے لیے لیہ میں مثالی کردار ادا کرے گا اور سیو لیہ کے تمام ممبران و عہدے داران بے خوفی اور بے باکی کے ساتھ مافیاز کو ان کے غیر قانونی رویوں اور دھندوں پر بھرپور قوت سے روکیں گے اس موقع پر سرپرست ملک مظفر اقبال نے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیو لیہ کا فورم اوپن ہے اور ہر شہری اس کا ممبر بن سکتا ہے اجلاس میں سول سوسائٹی سے عبدالرحمن فریدی میاں طارق غضنفر جعفری سیدہ لائبہ مقبول الہی اور دیگر نے شرکت کی۔

