لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ ادارے آگ لگنے کے واقعات کی روک تھام اور آگ پر بروقت قابو پانے کیلئے مشترکہ پلان ترتیب دیں۔ اسپتالوں میں آگ بجھانے کے آلات ، ممکنہ آگ لگنے کے حادثہ سے نمٹنے کیلئے ڈاکٹرز اور سٹاف کی ٹریننگ اور انخلاءکے متبادل راستہ کو یقینی بنانے کے لئے حکمت عملی ترتیب دی جائے۔ انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ برائے فائر سیفٹی اور خشک سالی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمد شاہد ملک، اسسٹنٹ کمشنرز حارث حمید خان و ثناءاللہ ہنجرا، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض، ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد، ڈی ایف او ڈاکٹر فضل الرحمان اور متعلقہ افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تحصیل چوبارہ میں ریسکیو سٹیشن پر فائر بریگیڈ کی گاڑی رکھی جائے خشک سالی کے پیش نظر آگ لگنے کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں لہٰذا جنگلات اور فصلوں کی باقیات میں لگنے والی ممکنہ آگ پر قابو پانے کیلئے فوری ریسپانس کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ محکمہ ریسکیو 1122 آگ کی ایمرجنسی پر قابو پانے کے سلسلہ میں عوامی شعور و آگاہی کے لئے سیمینارز کا انعقاد یقینی بنائے تاکہ نقصانات سے بچا جا سکے۔ اجلاس میں محکمہ ریسکیو، جنگلات اور زراعت کی طرف سے بریفنگ دی

