لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات پرشہریوں کے مسائل سننے کے لیے ڈپٹی کمشنر امیرابیدار نے اوپن ڈور پالیسی کا انعقاد کیا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام شہریوں کے تسلی سے مسائل سنے اور اُن کی جانب سے شکایات پر مختلف مسائل کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کئے۔اس موقع پر ڈی سی نے تمام دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی شکایات پر فوری کارروائی اور شہریوں کی تجاویز اور شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

