لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر ضلع لیہ میں دھی رانی پروگرام کوحتمی شکل دے دی گئی ۔ضلع لیہ میں دھی رانی پروگرام کی تقریب 13فروری کو منعقدہوگئی ۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرصائمہ سیماب نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت ضلع لیہ میں 88 جوڑوں کو شادی کے بندھن میں جوڑا جائے گا۔ تقریب13فروری بروز جمعرات دن بارہ بجے نجی مارکی رائل گارڈن نزدگرڈ اسٹیشن میں منعقدہوگئی ۔تقریب میں صوبائی وزیر برائے آبپاشی محمد کاظم پیرزاد، وزیر برائے سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ، سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید محمود اختر ملک اور ڈی جی سوشل ویلفیئر محمد قریشی ، ڈپٹی کمشنر امیرابیداراورودیگرشرکت کریں گے۔تقریب میں ہر جوڑے کو عروسی ملبوسات کے علاوہ ایک لاکھ سلامی اور دو لاکھ روپے مالیت کی روزمرہ کے استعمال کی اشیاءجن میں ڈبل بیڈ بمعہ میٹرس، پنکھا، ڈینر سیٹ، کچن کے استعمال کے ضروری برتن بھی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے تحفہ کے طور پر دئیے جائیں گے۔

