ضلع لیہ کی فعال ادبی تنظیم بزم فروغ ادب و ثقافت لیہ کی ماہانہ ادبی نشست 9فروری 2025 کو بزم کے چیئرمین حاجی محمد سلیم اختر جونی صاحب کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی ۔ادبی نشست کی صدارت معروف دانشور اور شاعر میاں شمشاد حسین سرائی نے فرمائی ۔ مہمانان خصوصی سید عارش گیلانی اور شفقت عابد تھے۔

مہمان اعزاز تنویر حسین نجف جبکہ مہمانان محتشم میں حنیف عاجز اور اقبال حسین دانش تھے ۔ادبی نشست کی نظامت نعمان اشتیاق نے فرمائی ۔نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور نعمان اشتیاق نے شرف حاصل کیا ۔نعت رسول مقبول کا شرف حنیف عاجز صاحب نے حاصل کیا









جن شعرا نے خوبصورت کلام سنایا ان میں حمید منصف ،شہباز بھٹی، حنیف حاجز،اقبال حسین دانش ، صابر جاذب شفقت عابد، سید عارش گیلانی، نعمان اشتیاق ، تنویر حسین نجف اور میاں شمشاد حسین سرائی شامل تھے ۔ہر شاعر نے خوبصورت اور عمدہ شاعری پیش کی اور خوب داد وصول کی۔تنویر حسین نجف اور سید عارش گیلانی نے اپنا با ترنم کلام پیش کر کے ماحول کو چار چاند لگا دیے



۔ماہانہ نشست سے پہلے بزم کا تنظیمی اجلاس زیر صدارت میاں شمشاد سرائی ہوا ۔جس میں تنظیم کے لائحہ عمل میں ترمیم کی گئی اور بزم کو باقاعدہ چلانے کا عزم کیا گیا ۔بزم کے آئنیدہ دنوں میں خوبصورت پروگرام ترتیب دیے گئے اور ان کا لائحہ عمل تیار کیا گیا ۔ نشست اور اجلاس میں بزم کے انتظامی کمیٹی کے ممبران حاجی یٰسین بھٹی سہیل شیخ کوڈو عابد عمران قاضی اور اشرف قیصر نے شرکت فرمائی آخر پر موجود شعراء کے گروپ فوٹو دیے گئے

