لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی نگرانی میں ضلع لیہ میں بھی کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان نے رات گئے کوٹ سلطان میں غیر رجسٹرڈ نجی گودام پر چھاپہ مارا اور 420 بیگ چینی ضبط کر لی۔ انتظامیہ نے مذکورہ گودام کو سیل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کرنے یا عوام کو مشکلات میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
