لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت پنجاب کے مختلف شہروں میں تزئین و آرائش اور خوبصورتی کے منصوبے جاری ہیں۔ اسی حوالے سے ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر لیہ میں بھی خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ضلع کونسل کے تحت لیہ چوک اعظم روڈ پر سڑک کے ڈیوائیڈر پر سجاوٹی گملے رکھے جا رہے ہیں، پودے لگائے جا رہے ہیں، صفائی ستھرائی اور پانی کے چھڑکاؤ کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات شہریوں کے لیے بہتر ماحول فراہم کرنے اور شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔عوام نے ان اقدامات کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ حکومت مستقبل میں بھی ایسے ترقیاتی منصوبوں کو جاری رکھے گی۔

