راولپنڈی(لیہ ٹی وی)میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس جزوی طور پر بندکر دی گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق فیض احمد فیض اسٹیشن سے سیکریٹریٹ تک میٹرو بس سروس معطل کر دی گئی ہے، جبکہ راولپنڈی کے صدر اسٹیشن سے فیض احمد فیض اسٹیشن تک بس سروس معمول کے مطابق جاری رہے گی۔ میٹرو بس سروس کی جزوی معطلی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے بحالی کے حوالے سے کوئی حتمی وقت نہیں دیا گیا۔

