لیہ:(لیہ ٹی وی) پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری، سپیریئر گروپ آف کالجز لیہ کیمپس میں داخلہ لینے والے طلبہ کو 50٪ تک فیسوں میں رعایت دی جائے گی۔ اس حوالے سے فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز ضلع لیہ اور سپیریئر گروپ آف کالجز لیہ کیمپس کے درمیان باقاعدہ مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کیے گئے۔ دستخطی تقریب میں چوہدری محمد حسین (چیئرمین فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز لیہ)، چوہدری محمد عبداللہ (چیئرمین ایگزیکٹو کونسل فیڈریشن) اور چوہدری فیصل وڑائچ (پرنسپل سپیریئر گروپ آف کالجز لیہ کیمپس) نے شرکت کی۔ اساتذہ، اسٹاف اور صحافیوں کے بچوں کے لیے بھی رعایت فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز ضلع لیہ کے ضلعی صدر نے اعلان کیا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور اسٹاف کے بچوں کو بھی 50٪ فیس رعایت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ درجہ چہارم کے ملازمین کے بچوں کو بھی اعلیٰ تعلیم کے لیے فیس میں خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی۔ مزید برآں لیہ کے صحافیوں اور میڈیا نمائندگان کے بچوں کو بھی سپیریئر گروپ آف کالجز لیہ کیمپس میں 50٪ فیس رعایت دی جائے گی۔ اس شاندار اقدام پر لیہ میڈیا ہاؤس، سپیریئر گروپ آف کالجز لیہ کیمپس اور فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز کی جانب سے خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔ یہ اقدام لیہ میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں ایک بڑا سنگ میل ثابت ہوگا اور تعلیمی اداروں کے طلبہ، اساتذہ، ملازمین اور صحافیوں کے لیے ایک نئی امید کی کرن بنے گا۔

