لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں انسداد تجاوزات آپریشن پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔ میونسپل کمیٹیوں اور ضلع کونسل کی طرف سے تجاوز شدہ شیڈز، تھڑوں، چھپروں اور سائن بورڈز کو ہٹایا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں میونسپل کمیٹی چوک اعظم کی طرف سے ایم ایم روڈ پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔ آپریشن کے دوران ایم ایم روڈ سے چھپروں، تھڑوں اور خصوصاً سائن بورڈز کو ہٹایا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان نے بتایا کہ تمام آپریشن کی نگرانی کی جا رہی ہے اور اس سلسلہ میں بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی۔
