لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق تجاوزات سے پاک ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر ضلع کونسل اربن یونٹ کوٹ سلطان نے شہر اور ملحقہ گلیوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ اس دوران تعمیراتی میٹریل کی صفائی کی گئی اور گلیوں میں نصب شدہ ایسے سائن بورڈز اکھاڑ دیا گیا جن کی وجہ سے شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا تھا۔ سی او ضلع کونسل افتخار بنگش نے بتایا کہ ضلع کونسل کا فیلڈ سٹاف متحرک ہے اور تجاوزات کے علاوہ اربن یونین کونسل میں صفائی اور سیوریج کی بحالی پر بھی بھرپور توجہ دی جا رہی ہے

