لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) نیب ملتان نے بدعنوانی، غیر منظور شدہ ہاؤسنگ کالونی کے پلاٹ فروخت کرنے اور دیگر سنگین مالی بے ضابطگییوں کے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے علی اصغر خان گرمانی (حال ایم پی اے لیہ)اور اس کے بھائی فیصل تحسین خان گرمانی کی اراضی فریز کرنے کے احکامات جاری کر دیے ضلعی انتظامیہ لیہ نے اراضی کی تمام قسمی لین دین منجمد کرتے ہوئے تحصیلدار لیہ کو نگران مقرر کر دیا ۔ تفصیل کے مطابق قومی احتساب بیورو ملتان نے اسسٹنٹ کمشنر لیہ کو احکامات جاری کیے ہیں کہ علی اصغر خان گرمانی اور فیصل تحسین خان گرمانی کے خلاف نیب کے روبرو گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سکیم ملتان وغیرہ جس کے مذکورہ اونر اور ڈیویلپر ہیں کے خلاف غیر قانونی غیر منظور شدہ ہاؤسنگ کالونی کے پلاٹ فروخت کرنے اور دیگر مالی بد عنوانیوں کے معاملات زیر سماعت ہیں لہذا الزام علیہان کی تمام قسمیں پراپرٹی کے حقوق فریز کیے جاتے ہیں اس لیے ہر دو کے نام ملکیتی پراپرٹی کے رائٹس منجمد کر کے رپورٹ نیب کو ارسال کی جائے نیب ملتان کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر لیہ نے تحصیل لیہ کے مختلف چکوک مواضعات جن میں 134,140، 143، 148، 148a tda، 165بیٹ وساوا اور بیٹ وساوا خان والا کے 24 مقامات پر 286 کنال چھ مرلے اراضی موجود ہے کے حقوق فریز کر کے تحصیلدار لیہ کو اس جائیداد کا نگران مقرر کر دیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر لیہ نے تحصیلدار لیہ کو ہدایت کی کہ نیب کی طرف سے امدہ احکامات پر من و عن عمل درامد کیا جائے اور انے والے دیگر احکامات کو بھی فالو کیا جائے گا۔
