کراچی: (لیہ ٹی وی) وفاقی سیکریٹری تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت محی الدین وانی نے صوبہ سندھ سے عالمی بینک کے 4 ارب 10 کروڑ روپے کے تعلیمی فنڈز کے استعمال کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ وفاقی سیکریٹری نے صوبائی محکمہ تعلیم کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ASPIRE پروگرام کے تحت ملنے والے فنڈز کا بیرونی آڈٹ کروایا جائے اور اس کی رپورٹ وفاق کو پیش کی جائے۔ خط میں کہا گیا کہ وفاقی سطح پر شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جبکہ صوبوں کی جانب سے آڈٹ رپورٹس جمع نہ کرانے پر تحفظات پائے جاتے ہیں۔