پشاور: (لیہ ٹی وی) شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والا دہشت گرد افغان شہری نکلا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد لقمان خان عرف نصرت کا تعلق افغان صوبہ خوست سے تھا۔ فورسز نے 6 فروری کو آپریشن کے دوران اسے ہلاک کیا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کی لاش افغان عبوری حکومت کے حوالے کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے، اور امید ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے گا۔