اسلام آباد: (لیہ ٹی وی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 10 فروری سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے لیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا۔ چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار آفس نے روسٹر جاری کیا، جس کے مطابق 13 سنگل بینچ اور 6 ڈویژن بینچ مختلف کیسز کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ صرف سنگل بینچ میں کیسز سنیں گے، جبکہ دیگر ججز مختلف بینچز کا حصہ ہوں گے۔

