لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈپٹی کمشنر لیہ نے نقصِ امن اور سڑکوں کی بندش کے خدشے کے پیش نظر ضلع بھر کی ریونیو حدود میں جلسے جلوسوں اور دھرنوں پر دفعہ 144 کے تحت 9 فروری تک پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

