لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) لیہ کے نواحی علاقے چک نمبر 169 ٹی ڈی اے میں سور کے شکار کے خلاف محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ محکمہ وائلڈ لائف کے انسپکٹر جمشید احمد نے تھانہ پیر جگی میں درخواست دائر کی کہ مخبری کے مطابق علی شیر، عبدالرحمن، محمد بلال، محمد عبداللہ، اور محمد عمار ناجائز طریقے سے کتے کے ذریعے سور کا شکار کر رہے تھے اور ایک مادہ سور کو قابو کیا ہوا تھا۔ محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم، جس میں محمد معید اور محمد عمران شامل تھے، موقع پر پہنچی، لیکن رش زیادہ ہونے کی وجہ سے ملزمان فرار ہو گئے۔ بعد ازاں، تھانہ پیر جگی پولیس نے انسپکٹر وائلڈ لائف جمشید احمد کی مدعیت میں Punjab Wildlife Protection, Preservation, Conservation and Management Act 1974-9 کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
