لاہور: (لیہ ٹی وی)وزیراعظم شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دینے کا ہدف دے دیا۔ قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قومی کھلاڑی بھارت کو شکست دے کر 24 کروڑ عوام کے دل جیتیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی پر قوم کو فخر ہے۔

