لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات پرشہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ڈی سی کمپلیکس میں روزانہ کی بنیادپرمسائل سنے جارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر امیرابیدارکی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیویا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اوپن ڈور پالیسی کے تحت آنے والے شہریوں کے مسائل سنتے ہیں ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمدڈوگرنے اوپن ڈورپالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے اوراُن کے حل کے لیے درخواستیں متعلقہ محکمو ں کو احکامات جاری کیے۔
