لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرتجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔وزیراعلی کی ہدایت پرمحلوں میں غیر قانونی تجاوزات اور تھڑوں کو ختم کیاجارہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرحارث حمیدخان نے چوک اعظم میں تجاوزات کے خاتمے کے عمل کی نگرانی کی۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پرستھرا پنجاب مہم کامیابی سے جاری ہے مہم کے تحت تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایاجارہا ہے انہوں نے کہاکہ گلیوں کو کشادہ کرنے کے لیے آپریشن کیا گیاہے جس میں تھڑوں کو مکمل طور پر مسمار کر دیاگیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنرحارث حمیدخان نے چوک اعظم روڈ پر عارضی طور پر قائم کی گئی ڈمپنگ سائٹس کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کام کی نگرانی کی اورانہیں فوری طور پر لیہ چوک اعظم روڈ پر کچرے کے ڈھیروں کو ختم کرنے کی ہدایت دی۔

