لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پرسرکاری اراضی واگزارکرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں تحصیل دار قسور عباس کی زیر نگرانی چک نمبر 136 میں کارروائی کرتے ہوئے 102کنال رقبہ واگزار کروالیاگیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری املاک پر ناجائز قبضہ ختم کرانے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے مرحلہ وار تمام قابضین کو بے دخل کیا جائے گا ۔قبضہ واگزار کرنے کے آپریشن کی بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی

