محمدیوسف لغاری
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیرقیادت شعبہ زراعت میں400ارب روپے کی خطیر رقم سے”ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر پروگرام”کے تحت زرعی شعبہ میں کسانوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے فقید المثال اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔صوبہ بھر میں وزیراعلی پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت 9500 قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکاروں میں سے 3973کاشتکاروں کوگرین ٹریکٹرز صوبہ کے مختلف اضلاع میں فراہم کئے جا چکے ہیںمجموعی طور پر9010گرین ٹریکٹرز رواں ماہ کے دوران کاشتکاروں کو ڈلیور کر دئیے جائیں گے اور بقایا تمام ٹریکٹرز31 مارچ2025 تک کاشتکاروں کو ڈلیور کر دئیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کے حصول کیلئے اب تک 13لاکھ73ہزار کاشتکار آن لائن اپنی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جبکہ 5 لاکھ سے زائد کسان کارڈزکے اجراء کی منظوری ہوچکی ہے اور ان میں سے4 لاکھ50 ہزار کسان کارڈز فیلڈ میں جا چکے ہیںوزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کیلئے53ارب روپے کی منظوری ہوچکی ہے جس میں سے اب تک32ارب روپے کی خریداری کی جا چکی ہے کسان کارڈ کے ذریعے روزانہ 10 سے 12 کروڑ روپے کی خریداری کی جا رہی ہے۔صوبہ میں تیلدار اجناس کے فروغ کیلئے کینولہ کی فصل کو1 لاکھ71 ہزار ایکڑ پر کاشت کیا گیا ہے جبکہ سویابین کی بڑھوتری کیلئے7 ہزار ایکڑ رقبہ زیرِ کاشت لایا گیا ہے۔اس پروگرام کے تحت کاشتکاروں کی راہنمائی کیلئے422ڈیمو پلاٹس لگائے گئے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے زیادہ گندم اُگاؤ پروگرام کے تحت اب تک لیز ر لینڈ لیولرز اور ٹریکٹرز کیلئے28ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ وزیراعلی پنجاب سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت فیزIکے دوران 1 ہزار سپر سیڈرز کاشتکاروں کو فراہم کیے جا چکے ہیں جن کے استعمال سے گزشتہ برس1 لاکھ10 ہزار ایکڑ رقبہ پر دھان کی باقیات کو کارآمد بنایا گیا۔ اس پروگرام کے تحت دوسرے فیز کے دوران اب تک سپر سیڈرز کے حصول کیلئے2000 کاشتکاروں کو الاٹمنٹ لیٹرز جاری کر دئیے گئے ہیں جن میں سے1608کاشتکاروں نے اپنے حصہ کی رقم جمع کرا دی ہے۔ جولائی 2025 تک مزید 4000 سپر سیڈرز کاشتکاروں کو فراہم کر دیے جائیں گے تاکہ آئندہ دھان کی فصل کو آگ لگنے سے بچایا جا سکے۔ وزیراعلی پنجاب سولرائزیشن آف ٹیوب ویلز پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں 8 ہزار بجلی و ڈیزل سے چلنے والے ٹیوب ویل کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کیلئے اب تک5لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں ان میں سے60 ہزارسے زائد درخواست گزاروں کے ٹیوب ویلزڈیزل جبکہ4لاکھ41 ہزار سے زائد درخواست گزاروں کے ٹیوب ویلزبجلی کے ذریعے آپریٹ ہورہے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب کسان پیکج کی ٹائم لائنز پر من و عن عملدرآمد کے سلسلہ میں صوبہ پنجاب میں گندم کی کاشت کا مرحلہ کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے صوبہ میں 1 کروڑ 62 لاکھ ایکڑ رقبہ سے زائد پر گندم کاشت کی جاچکی ہے گندم کی کاشت کے ہدف کے حصول کیلئے جامع پلان پر عملدرآمد کیا گیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر ساہیوال، سرگودھا، ملتان اور بہاولپور میں ایگری مالز کے قیام کے سلسلے میں کام تیزی سے جاری ہے اور اب تک ضلع ساہیوال میں 79فیصد،سرگودھا میں 60فیصد،ملتان میں 70فیصد اور بہاولپور میں 62 فیصد عمارت کی تعمیراتی کام مکمل کیا جا چکا ہے ایگری مالز کیلئے سول ورکس کاکام 30 جون 2025تک مکمل ہو جائے گاکنو کی بحالی کیلئے 1.5 ارب روپے کی لاگت سے رجسٹرڈ نرسریاں اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سٹرس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے قیام کے سلسلے میں پیشرفت جاری ہے۔