پارا چنار(لیہ ٹی وی)پاراچنار پولیس نے بلیک مارکیٹ میں مہنگے داموں پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق شکایات موصول ہوئی تھیں کہ پیٹرول 1000 سے 1200 روپے فی لیٹر تک فروخت ہو رہا تھا۔ پیٹرول پمپوں پر فیول کی عدم دستیابی کے باعث بلیک مارکیٹ میں غیر قانونی خرید و فروخت جاری تھی، جس کے خلاف کارروائی کی گئی۔