7 فروری ،لیہ ٹی وی:ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات سے ایران کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے ماضی میں رعایتیں دیں لیکن امریکا نے معاہدہ توڑا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے ایران کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو ہم بھی ان کی سلامتی کو خطرے میں ڈالیں گے۔ دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں، جن کے تحت ایرانی تیل کے نیٹ ورک سے منسلک کمپنیوں، افراد اور جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔