کروڑ(نمائندہ لیہ ٹی وی)تھانہ کروڑ پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق، ملزم رضوان کے قبضے سے ایک پسٹل بمعہ راؤنڈ برآمد کیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 130/25 درج کر لیا گیا ہے۔ ایس ایچ او عابد علی نے کہا کہ شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔