لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پرشہریوں کو ریونیوسے متعلقہ مسائل کے لیے ریونیوعوامی خدمت کچہر ی منعقدکی جارہی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کروڑ نور محمدکی زیرصدارت ریونیوعوامی خدمت کچہری منعقدہوئی ۔ریونیوعوامی خدمت کچہری میں شہریوںنے اپنے مسائل کے حل کے لیے درخواستیں دیں ۔اسسٹنٹ کمشنرنے اس موقع پر کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرکھلی کچہری منعقد کی جارہی ہیں جس میں محکمہ ریونیو کے تمام افسران موجود ہوتے ہیں کھلی کچہری کا مقصد عوام کے ریونیو سے متعلق تمام مسائل کو ایک جگہ حل کرنا ہے جس کی وجہ سے سے شہریوں کو اپنے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے مختلف دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑتے۔اس موقع پر سب رجسٹرارز اور تحصیل داروں،اراضی ریکاڑڈ سنٹر کا عملہ،قانون گو، پٹواری بھی کچہری میں موجود تھے۔