لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پرڈی سی آفس میں روزانہ کی بنیادپرمختص کردہ وقت میں شہریوں کے مسائل سن کرحل کیے جارہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر امیرابیدار نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے ۔ انہوں نے اس موقع پرکہاکہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے مسائل سنے جاتے ہیں اورمتعلقہ افسران کو مسائل کے لیے احکامات جاری کیے جاتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کافوری حل ان کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے وہ بلاجھجک آفس میں آکر اپنے مسائل حل کروا سکتے ہیں ۔انہوں نے اس موقع پر مختلف شہریوں کے مسائل سنے اور اُن کے حل کے لئے احکاما ت جاری کیے۔