ملتان (نمائندہ لیہ ٹی وی)یکم فروری 2025: ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق بارانی علاقوں کے کاشتکار گندم کی فصل میں آبپاشی کےلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں تا کہ بڑھوتری کا عمل جاری رہے۔ زمین میں موجود نمی کومحفوظ رکھنے کے لیے جڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ گوڈی کریں۔اس ضمن میں یوریا یا پوٹاشیم نائٹریٹ ( قلمی شورہ) کا 2 فیصد محلول بحساب 100 تا 120 لیٹر فی ایکٹر سپرے کریں اور بہتر نتائج کے لیے یہی سپرے سات دن کے وقفے سے دوبارہ کریں۔ بارانی علاقوں کے کاشتکار فصل کا باقاعدگی سے معائنہ کریں۔ کنگی کے حملہ کی صورت میں صرف متاثرہ حصے پر محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے مناسب پھپوندی کش زرعی زہرکا سپرے کریں ۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا ہے کہ آبپاش علاقوں کے کاشتکار معروضی حالات کے مطابق آبپاشی کا عمومی وقفہ خصوصا ریتلے رقبوں میں کم کر دیں۔ نہری پانی کی عدم دستیابی کی صورت میں متبادل ذرائع آبپاشی کا منصفانہ استعمال کریں۔ اس کے علاوہ زمین میں موجود نمی کو محفوظ رکھنے کے لیے جڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ گوڈی کریں۔ اس ضمن میں یوریا یا پوٹاشیم نائٹریٹ ( قلمی شورہ) کا2 فیصد محلول بحساب 100 تا 120 لیٹر فی ایکٹر سپرے کریں۔ بہتر نتائج کے لیے یہی سپرے سات دن کے وقفے سے دوبارہ کریں۔آبپاش علاقوں کے کاشتکار گندم کی فصل کا با قاعدگی سے معائنہ کریں۔ کنگی کے حملہ کی صورت میں صرف متاثرہ حصے پر محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے مناسب پھپوندی کش زرعی زہر کا سپرے کریں