اسلام آباد(لیہ ٹی وی )آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن وزارت خزانہ نے جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول 257 روپے 13 پیسے اور ڈیزل 267 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، جس سے عام شہریوں اور ٹرانسپورٹ سیکٹر پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔