ملتان (لیہ ٹی وی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات پر اوپن ڈور پالیسی کمشنر آفس میں عملی طور پر نافذ کردی گئ۔کمشنر عامر کریم خاں نے دفتر سے باہر آکر سائلین کے درمیان انکے مسائل کی شنوائی کی۔انہوں نے کہا کہ کمشنر آفس آنے والے ہر شہری کے جائز مسلئہ کو حسن اخلاق سے حل کرنے اور رہنمائی کے احکامات دیے ہیں۔ عدالتی عمل کے سبب درخواست گزاروں کو مکمل رہنمائی فراہم کی جارہی ہے۔عادی درخواست گزاروں، بلیک میلرز کی درخواستوں کی مکمل ہڑتال کی جائے۔ الزام ثابت نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ درخواست گزار کے خلاف کاروائی کی جائے۔کسی بھی شخص کو دوسرے شہری کی عزت پامال کرنے یا اذیت دینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ سسٹم میں بہتری لانے کے لیے تمام منفی پوائنٹس کا خاتمہ ناگزیر ہے ۔
