ملتان (لیہ ٹی وی)ڈویژنل انتظامیہ نے فہد ٹاؤن دھماکہ کے تناظر میں حفاظتی ایس او پیز کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا۔کمشنر عامر کریم خاں نے ایل پی جی دھماکے کے سلسلے میں متعلقہ محکموں کا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کنٹینرز کی پارکنگ، روٹس، فلنگ پوائنٹس مختص کیا جائے۔اوگرا، متعلقہ محکموں کے سرٹیفکیٹ کے حامل کنٹینرز کو ہی آن روڈ آنے کی اجازت ہوگی۔اجلاس میں واقع کے محرکات، مستقبل میں حادثات سے بچاو اور قانون سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال گیا۔جبکہ سول ڈیفنس کو غیر قانونی منی پیٹرول پمپس، ایل پی جی ریفلنگ، گوداموں پر کریک ڈاؤن کی ہدایت دی گئی۔اجلاس میں اوگرا، ایکسپلوسو، پارکو کی جانب سے تفصیلی بریفننگ دی گئی ۔