ملتان (لیہ ٹی وی)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے شہر میں ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے بڑے اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔اس سلسلے میں کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے ڈی سی ملتان محمد علی بخاری،سی ٹی او سردار ماوارن خان،،،ڈی جی ایم ڈی اے رانا سلیم،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ابو بکر، سی او کارپوریشن اقبال خان،کے ہمراہ پیدل بوسن روڈ کا جائزہ لیا۔انہوں نے بوسن روڈ پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے چیف ٹریفک افسر سردار ماوارن کو 2 روز اگاہی مہم کے بعد سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ ون وے کی خلاف ورزی قانون کی خلاف ورزی ہے، ایکشن لیا جائے گا۔ کمشنر عامر کریم خاں نے شاپنگ مالز کی روڈ پر غیر قانونی پارکنگ فوری ختم کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شاپنگ مالز مختص پارکنگ کی حد سے تجاوز نا کریں۔شاپنگ مالز valet پارکنگ کو فروغ دیں۔ بوسن روڈ پر ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کو بہتر بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اج مکمل روٹ کا دورہ کیا ہے،مختلف پوائنٹس کا جائزہ لیا ہے۔ اگلے جمعے پھر دورہ کرکے احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لوں گا۔انہوں نے کہا کہ کئی جگہوں پر یوٹرن ختم کرنے پڑیں گے،روڈ کو صاف کیا جائے گا۔ایم ڈی اے کو بوسن روڈ کی اپ گریڈیشن بارے کام کرنے کا ٹاسک سونپا ہے۔ اس موقع پر کمشنر عامر کریم خاں نے شہریوں سے بھی ملاقات کی اور انکے مسائل سن کر حل کے احکامات دیے۔