ملتان(لیہ ٹی وی)سابق ایس ایچ او نیو ملتان، سب انسپکٹر شفیق احمد لنگاہ کو حوالات میں بند کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر آر پی او اور سی پی او ملتان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سخت قانونی کارروائی کی۔ ذرائع کے مطابق، سب انسپکٹر شفیق احمد لنگاہ نے ایک بزرگ شہری سے بدتمیزی کی، جس پر اعلیٰ حکام نے سخت ایکشن لیا۔ آر پی او اور سی پی او ملتان کا کہنا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور کسی کو بھی شہریوں کی عزتِ نفس مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ کارروائی عوام کو یہ پیغام دینے کے لیے کی گئی ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، چاہے وہ کسی بھی عہدے پر فائز ہوں۔