اسلام آباد (لیہ ٹی وی) نادرا نے تمام مقیم شہریوں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو یاد دہانی کرائی ہے کہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC)، نیشنل شناختی کارڈ برائے بیرون ملک پاکستانی (NICOP) اور پاکستان اوریجن کارڈ (POC) کی ایک مقررہ میعاد ہوتی ہے۔ نادرا نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی شناختی دستاویزات کی میعاد ختم ہونے سے پہلے ان کی تجدید کروا لیں، تاکہ کسی بھی قانونی، مالی یا سرکاری مسائل سے بچا جا سکے۔نادرا کے مطابق، بہت سے شہری اپنی شناختی دستاویزات کی تجدید میں غفلت برت رہے ہیں، جس کے نتیجے میں انہیں مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نادرا نے واضح کیا کہ یہ ایک قانونی ذمہ داری ہے اور اگر آپ کی شناختی دستاویزات کی میعاد ختم ہو جاتی ہے تو آپ کو متعدد مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے