اسلام آباد(لیہ ٹی وی) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد وسیم جونیئر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ کھلاڑی نے انسٹاگرام پر اپنی مہندی و ڈھولک کی تصاویر شیئر کیں۔ ان کی دلہن کا نام اسماء ہے اور یہ تقریب اسلام آباد میں منعقد کی گئی، جس میں ان کے اہلِ خانہ اور قریبی عزیزوں نے شرکت کی۔