اسلام آباد (لیہ ٹی وی): ایف بی آر ان لینڈ ریونیو سروس آفیسرز ایسوسی ایشن نے سینیٹر فیصل واؤڈا کے الزامات کی تردید کر دی۔ فیصل واؤڈا نے ایف بی آر کے افسران پر دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا تھا، تاہم ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ یہ الزامات بے بنیاد ہیں اور افسران نے کوئی دھمکیاں نہیں دی ہیں۔