اسلام آباد (لیہ ٹی وی): سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اہم سوالات اٹھائے۔ جسٹس مسرت ہلالی نے پوچھا کہ 9 مئی اور 16 دسمبر کے شہریوں میں کیا فرق ہے۔ عدالت نے سماعت 3 فروری تک ملتوی کر دی اور آئندہ سماعت کے لیے اہم نکات پر غور کرنے کا فیصلہ کیا۔