لاہور (لیہ ٹی وی): پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل چلانے کی اسپیڈ کی حد 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی۔ محکمۂ ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے کہ پنجاب بھر میں موٹر سائیکل زیادہ سے زیادہ 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جا سکے گی، اس سے زیادہ رفتار پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

