چوک اعظم(لیہ ٹی وی) ایم ایم روڈ چوک اعظم موٹر سائیکل اور ٹرالے کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں چار افراد حبیب خان ولد حمید خان،صدیق ولد تیمور،ندیم ولد اسماعیل،شکیل ولد اسماعیل زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک اعظم منتقل کیا۔ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔