کروڑ (نمائندہ لیہ ٹی وی)چیئرپرسن وزیر اعلیٰ پنجاب سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈئیر (ر) بابر علاؤالدین نے تھانہ کروڑ لعل عیسن کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے فرنٹ ڈیسک، حوالات اور تھانے کے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا، جبکہ حوالات میں موجود ملزمان سے گفتگو کر کے ان کے مقدمات کی نوعیت کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے پولیس کو قانون کی پاسداری اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر ایس ایچ او نے انہیں امن و امان کی صورتحال اور تھانے کے مجموعی انتظامات پر بریفنگ دی۔