کروڑ (نمائندہ لیہ ٹی وی)چیئرپرسن بریگیڈئیر (ر) بابر علاؤالدین ستارہ امتیاز (ملٹری) نے رات گئے تحصیل ہسپتال کروڑ لعل عیسن کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں موجود سہولیات، عملے کی حاضری اور ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ مریضوں اور ان کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سہولیات کے بارے میں استفسار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف صحت مند پنجاب کے وژن کے تحت عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایمرجنسی اور وارڈز میں ادویات کی کمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔