لیہ (لیہ ٹی وی) تھانہ فتح پور پولیس نے مؤثر گشت کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق، ASI اظہر قریشی نے ٹیم کے ہمراہ رات کے وقت ناکہ لگا کر مشکوک افراد کی چیکنگ کی۔ دوران چیکنگ ملزم شاہ رخ سے غیر قانونی پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گشت کے نظام کو مزید سخت کیا جا رہا ہے تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔