تحریر: محمدیوسف لغاری

شعبہ تعلیم میں پرفوکس کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح رہی ہے کیونکہ کسی بھی ملک وقوم کی ترقی کی بنیاد شعبہ تعلیم ہوتا ہے اسی کی ہی بدولت اقوام عالم میں اپنا نام پیدا کیا جاسکتا ہے کیونکہ تعلیم ہی انسان کو معاشرے کے اصول و ضوابط و تمیز سکھاکر ایک تہذیب و اخلاق،چال وچلن،شائستگی کا نیا روپ دے کرمعاشرے میں سب منفرد اور ممتاز کرتی ہے ۔موجود صورت حال میںشعبہ تعلیم کو عصر حاضر کے جدید چیلنجزسے نبرد آزما کرنے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور اس میں بہتری لانے کے لیے د ن رات کوشاں ہیں اس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا نام سرفہرست ہے ۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف طلبہ کوسکالرشپ فراہم کررہی ہیں تاکہ وہ اپنی پڑھائی بہترین طریقہ سے مکمل کرسکیں۔وزیراعلی پنجاب نے چند روزقبل ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں منعقدہ نویں تقریب میں ہونہار سکالرشپ چیک تقسیم کیے اور طلبہ کیلئے نئے جدید ترین لیپ ٹاپ کی رونمائی کی۔تقریب میں طالب علم شاعرہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کو ان الفاظ میں منظوم خراج تحسین پیش کیا۔”اوسب دی ماں آگئی اے”،”کر اپنا فرض ادا گئی اے”،”کر مریم اینی وفا گئی اے”،”او غریب دا بوجھ ونڈا گئی اے”۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خود سٹیج پر آکر طلبہ میں چیک تقسیم کر کے ڈیرہ غازی خان ڈویڑن میں ہونہار سکالر شپ کا باقاعدہ آغاز کیا۔طلبہ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو محمد نواز شریف اور دیگر پورٹریٹ بھی پیش کئے۔ روایتی بلوچی لباس میں ملبوس کوہ سلیمان کی طالبہ نے بلوچی زبان میں خوش آمدید کہا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تلاوت قرآن پاک اور ملی نغمہ پیش کرنے والے طلبہ سے اظہارِ شفقت کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی نشست طا لبات کے درمیان تھی،انہوں نے بچیوں سے بات چیت کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پرطلبہ کو گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔پنجاب پولیس کے چاق وچوبند دستے نے طلبہ کوجنرل سلامی پیش کی۔پولیس وردی میں ملبوس ننھی بچی بھی پولیس دستے میں شامل تھی، وزیر اعلیٰ مریم نے پاس بٹھا کر پیار کیا۔تونسہ کی بیٹی فاطمہ جمشید اور مسکان بختاور نے سکالرشپ جرنی سٹوری بیان کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ کے ساتھ ملکر سیلفیاں بنوائیں۔ڈیرہ غازی خان ڈویڑن کے1250 طلبہ میں 3کروڑ 14لاکھ روپے مالیت کے سکالرشپ تقسیم کیے گئے۔ میرچاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے 35 طلبہ کو 13 لاکھ 80 ہزار روپے سکالرشپ ملے۔یونیورسٹی آف لیہ 292 طلبہ کیلئے 72لاکھ94ہزار روپے کے ہونہار سکالر شپ فراہم کیے گئے۔غازی یونیورسٹی کے 100طلبہ کو 49لاکھ 35ہزار روپے کے ہونہار سکالر شپ سے نوازا گیا۔ڈیرہ غازی خان،لیہ،مظفر گڑھ اور راجن پور کے سرکاری کالجز کے 526طلبہ کو 80 لاکھ 96ہزار روپے کے ہونہار سکالر شپ مل گئے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کے طلبہ کوبھی ہونہار سکالرشپ دینے کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں انکوبیشن سینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا اورغازی یونیورسٹی کے طلبہ کی ضروری تعلیمی ضروریات پوری کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈی جی خان میں ہونہار سکالر شپ کی تقریب سے تاریخی خطاب میں کہا ہے کہ اہل،محنتی اور میرٹ پر آنے والا بچہ،فیس نہ ہونے کی وجہ سے اعلیٰ تعلیمی ادارے کی تعلیم سے محروم نہیں رہے گالیپ ٹاپ اور ای بائیکس لیکر جلد آپ کے پاس دوبارہ آؤں گی چاہتی ہوں میرے بیٹے اور بیٹیاں فیس کے پریشرسے آزاد ہوکر اپنی تعلیم حاصل کریںبچوں کو جدیدٹیکنالوجی لیس کرنے کے لئے لیپ ٹاپ دے رہے ہیں تاکہ اپنی ریسرچ اور انسینمنٹ جاری رکھیں بہت عاجزی اور بچوں کی گواہی کے ساتھ کہتی ہوں کہ 30ہزار سکالر شپ میں سے ایک بھی کسی سفارش پر نہیں دیا گیا ہر بچہ یہ گواہی دے سکتا ہے کہ ایک بھی سکالر شپ میرٹ کی خلاف ورزی پر نہیں دیا گیااگر کو کہہ دے کہ کسی ایک بچے کو کسی منسٹر، ایم این اے یا ایم پی اے کی سفارش پر سکالر شپ ملا ہے تو استعفیٰ دے کر گھر چلی جاؤں گی۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سکالر شپ کو پانے کیلئے بچوں نے محدود وسائل میں رہ کر زبردست محنت کی یہ آپ کی محنت کا ثمر ہے۔ میرے بیٹے اور بیٹیاں آپ ہیروز نہیں ہوں بلکہ سوپرہیروز ہیں۔ہونہار سکالر شپ میرے بچوں کی بہت بڑی اچیومنٹ ہے اللہ تعالیٰ نے آپ کو آپ کی محنت کا صلہ دیا ہے۔ بچے سر اٹھا کر چلیں کہ انہیں ہونہارسکالر شپ ملا ہے اس سال 30ہزار سکالر دیئے ہیں اور اگلے سال50ہزار تک سکالر شپ دے رہے ہیں ۔
انسان دوست معاشرئے اورتیز رفتار ترقی کا ہدف فروغ تعلیم سے ہی ممکن ہے حکومت پنجا ب نے طلبہ کوتعلیمی وظائف کی فراہمی کے لیے ہونہار سکالرشپ پروگرام جیسے قابل تقلید پروگرام کا آغاز کیاہے تاکہ تعلیمی شعبے میں انقلابی اصلاحات کے جامع پروگرام پر عملدرآمدکر کے تعلیمی شعبے کی ترقی اور معیاری تعلیم کے فروغ کو ممکن بنا جاسکے۔ حکومت پنجاب یہ کیلئے اٹھائے گئے انقلاب آفریں اقدامات بار آور ثابت ہو رہے ہیں ۔




