لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) میزان بینک لیہ برانچ نے سوزوکی بھکر موٹر لیہ کے تعاون سے ایک شاندار روڈ شو کا انعقاد کیا، جس میں صارفین کی جانب سے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ اس تقریب میں سوزوکی کے جدید ماڈلز کی نمائش کی گئی اور میزان بینک کی کار فنانسنگ اسکیمز پر معلومات فراہم کی گئیں۔ برانچ منیجر محمد یامین نے کہا کہ روڈ شو میں صارفین نے پیش کردہ ماڈلز اور کار اجارہ اسکیمز میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ تقریب کے دوران دو صارفین نے موقع پر ہی کار فنانسنگ کی سہولت کے لیے رجسٹریشن کرائی۔ منیجر نے مزید کہا کہ یہ روڈ شو میزان بینک کی منفرد اجارہ اسکیم کو اجاگر کرنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوا، جو صارفین کو کم سے کم قیمت پر اپنی گاڑی کے مالک بننے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ روڈ شو کی کامیابی میزان بینک اور سوزوکی بھکر موٹر لیہ کے درمیان مضبوط شراکت داری اور صارفین کو جدید مالیاتی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔